قرآن پاک مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہے : مےاں علی بشےر
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر وسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرآن پاک کی سرکاری سرپرستی میں سویڈن کا اسلام دشمن مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے امت مسلمہ نے اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑا مگر مغرب اس کو کمزوری تصور کررہا ہے قرآن پاک مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہے جسے کوئی طاقت نہیں مٹاسکتی، مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اور یہ ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے لہذا دیگر مذاہب کے افراد پر بھی اسلام کا احترام لازم ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو تحفظ اور ان کی عبادت گاہوں کا احترام کیا جاتا ہے۔