اسسٹنٹ کمشنر ‘ ڈی ایس پی سرکل پتوکی کا ہیڈ بلوکی کا دورہ
پتوکی(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی عرفان بٹ نے ہیڈ بلوکی کا دورہ کےا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی افسر میڈم رابعہ خلیل کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی اس موقع پران کا بتانا تھا ریسکیو کی جانب سے مختلف مقامات ہیڈ بلوکی، لمبے جاگیر، گورنمنٹ ہائی سکول پھولنگر میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکار مختلف کیمپوں پر تعینات اور ہمہ وقت ہائی الرٹ ہیں ہیڈ بلوکی کے مقام پر ریسیکو کی طرف سے کشتیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے ۔