عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر آج آگاہی واک ہو گی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پرآج 11 جولائی صبح 10 بجے ڈی سی آفس گوجرانوالہ سے آگاہی واک کا انعقاد ہو گا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کریں گے۔ واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ‘ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افسر عدنان اشرف ‘ سماجی شخصیات اور شہری شرکت کریں گے۔