• news

قصور: گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہرےوں کا احتجاج


قصور(نمائندہ نوائے وقت) شہر میں سوئی گیس کی بندش گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں ہوٹلز سے کھانا خریدنے پر مجبور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان۔ مارکیٹ میں کھلی گیس 290 سے 320 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے کم پریشر والے علاقے کوٹ مراد خان، کوٹ عثمان خان، نیا بازار، کوٹ بدر‘ کوٹ حلیم خاں‘ بستی شاھدرہ دین،سلامت پورہ،کوٹ علی گڑھ،شہباز خان روڈ،بھسر پورہ،کھارہ روڈ،نفیس کالونی، رکن پورہ، بھسر پورہ، اظہر کالونی، کوٹ فتح باز خان، کوٹ اعظم خان، کوٹ حلیم خان، روڈ کوٹ اور اس کے گردونواح میں سوئی گیس کئی کئی گھنٹے بندش اور پریشر میں انتہائی کمی کے باعث شہری سراپا احتجاج۔ عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ نے لگی۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ،سوئی نادرن گیس کے اعلی افسران،ڈپٹی کمشنرقصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کےا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن