• news

مسلم ممالک سوئیڈن کا معاشی بائیکاٹ کرے: حافظ عبدالطیف


جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا کہ مسلم ممالک سوئیڈن کا معاشی بائیکاٹ کرے، مسلم حکمران اور او آئی سی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے، سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مسلمان سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ پورا عالم اسلام سراپا احتجاج اور شدید غم و غصہ کا شکار ہے جس کا ادراک کرتے ہوئے سویڈن کی حکومت کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن