ٹریفک پولیس اہلکار امور ذمہ داری با احسن انجام دے رہے ہیں:طارق جمیل
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی ٹریفک طارق جمیل نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکار امور ذمہ داری با احسن انجام دے رہے ہیں اگر کسی جگہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی طرح کی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو اس کے تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی خاطر مختلف چوک چوراہوں کا وزٹ کرنا میرا معمول ہے وزٹ میں شہریوں سے بھی ملاقاتیں کر رہا ہوں تاکہ روڈ یوزرز کے خیالات اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔