پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا: آصف شاہین
فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر میاں آصف شاہین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہایت ہی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا اگر اتحادی حکومت تشکیل دےکر ملکی معیشت کو سنبھالا نہ جاتا تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا پی ٹی آئی نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی سابق چار سالہ دور حکومت میں کی جانیوالی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑا۔