گوجرانوالہ:پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزم زخمی،خاتون سمیت 3گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ملزموں کی گرفتاری کےلئے رےڈ کرنےوالے پولےس اہلکاروں پر مبےنہ فائرنگ کردی گئی ، رےکارڈےافتہ ملزم زخمی ،پولےس نے خاتون سمےت ملزم کے مزےد تےن ساتھےوں کو بھی گرفتار کر لےا ، بتاےا گےا ہے کہ تھانہ سےٹلائٹ ٹاﺅن پولےس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹالی والہ گلہ مےں رےڈکےا تو اس دوران ملزمان نے پولےس اہلکاروں کو دےکھتے ہوئے ان پر مبےنہ طور پر فائرنگ کر دی ،اس دوران پولےس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، بعدازاں پولےس نے زخمی حالت مےں ابوبکر نامی ملزم اور اسکے خاتون سمےت مزےد تےن ساتھےوں کو گرفتار کر لےا ، مضروب ملزم کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دےا گےا۔