پتوکی : گنجان آباد علاقوں میں منشےات کی فروخت کا سلسلہ جاری
پتوکی ( نامہ نگار) پتوکی شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سرعام نشہ فروخت ہونے لگا، منشیات فروش نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے لگے۔ ویرانوں، قبرستانوں اور ریلوے سٹیشن کے اطراف میں نشہ کرنےوالے عام نظر آنے لگے، پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردنواح میں منشیات فروش بے لگام ہو گئے۔ منشیات فروشوں کے ہاتھوںنوجوانوں کی زندگیاں تک داﺅ پر لگ چکی ہیں۔ شہر کے ویرانوں اور قبرستانوں میں سرعام نشہ کرنے والے چرس، افین،پوڈر، ٹیکہ سمیت آئس کا نشہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ سماجی، فلاحی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پولیس حکام فوری منشیات فروشوںکےخلاف کارروائی کریں۔