• news

شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفس کے ملازمین نے دفتر کی تالہ بندی کر کے اپیکا عہدیداروں مظہر عباس سیال اورراﺅ بلال کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس میں رانا صغیر احمد، غلام مصطفی، حاجی تجمل عباس، رانا ضیائ، ندیم حنیف، عامر رضا، ابوبکر، رانا شاہد، اشتیاق بھٹی، سیٹھ شاہد، ثاقب علی شاہ، رضوان احمد و دیگر نے شرکت کی ، احتجاجی مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی پالیسیوں کےخلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے مظہر عباس سیال اور راﺅ بلال نے کہا کہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں ہم مسترد کرتے ہیں اور پنجا ب کی نگران حکومت نے ظالمانہ روش اپنائی ہے جب تک وفاق کی طرز پر ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز میں پنجاب کی سطح پر اضافہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہمارا قلم چھوڑ احتجاج جاری رہے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن