پنجاب بھر میں 22 سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے قیام کا فیصلہ قبول نہےں:حاجی نصیرالدین
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں 22 سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے قیام کا فیصلہ ‘غریب ورکروں ‘صنعتی مزدوروں ‘لیبر یونینوں کو ہرگز قبول نہیں کیونکہ پہلے سے قائم صرف ایک سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ میں محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب کی نااہلی ‘بے حسی سے بند پڑا ہے ۔ مزدوروں اور ان کی فیملیوں کو کسی قسم کی سہولیات علاج معالجہ حاصل نہیں اور وہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار مزدور رہنماﺅں حاجی نصیرالدین ہمایوں ملک ‘ بابر بٹ ‘نعیم بٹ ‘ یوسف سپرا ‘رانا ندیم ‘جاوید اقبال انجم ‘محمد امجد ‘سردار نعیم ایڈووکیٹ ‘ساجد رشید کیانی ایڈووکیٹ دیگر لیبر لیڈروں و شہریوں نے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔