پنجاب پولیس کے یونیفارم میں تبدیلی خواتین اہلکاروں کیلئے سکارف لازمی قرار
لاہور (این این آئی+ نامہ نگار) پنجاب میں پولیس اہلکاروں کے یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے سر پراسکارف پہننا لازمی قراردے دیا گیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام افسران کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی رفعت مختار کی جانب سے ارسال کیے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر ایک نیلی پٹی، 20 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر 2 نیلی پٹیاں جب کہ 30 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار3 نیلی پٹیاں لگائیں گے۔پنجاب پولیس کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ اسکارف یونیفارم کا لازمی حصہ ہے۔مراسلہ سی سی پی او لاہور،کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، آر پی اوز، ڈی پی اوز، ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کو بھی جاری کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس مراسلہ