اربوں کی اراضی جعلسازی سے منتقل کرانے کا الزام ‘ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کےخلاف مقدمہ
فےصل آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں اربوں روپے کی اراضی جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا، فیصل آباد کے تھانہ اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں موّقف اختیار کیا گیا ہے سابق وزیر اعظم کے دور حکومت میں انکی ہمشیرہ عظمی خان نے جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری میں 1010 کنال اراضی کی خریداری کے دوران جعلسازی سے 310 کنال اراضی اپنے نام منتقل کرا لی، مقدمہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور پٹواری سمیت دیگر افسران کی جانب سے جعلسازی میں معاونت کی گئی، جس کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کی جانب سے پٹواری اور تحصیلدار کو حراست میں لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں۔
عظمی خان /مقدمہ