منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی طرح مجھے بھی ضمانت دی جائے۔ پرویز الٰہی عدالت نے پرویز الٰہی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
پرویز الٰہی ضمانت منظور