• news

 شہباز شریف اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ  گیٹس فاﺅنڈیشن کی خدمات کی تعریف 


 اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ، مہلک بیماریوں سے بچوں کوبچا نا اورغذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وہ منگل کوبل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر گفتگوکررہے تھے۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کے ساتھ صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق امور پر گفتگو کی۔وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس سے بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کے لئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔وزیراعظم اور بل گیٹس نے غذایت کی کمی ، سٹنٹڈ گروتھ(نامکمل نشوو نما) ، بیماریوں سے بچاﺅ کی لازمی خدمات کی فراہمی سے متعلق بھی گفتگو کی۔ اس کے علاوہ مائیکرو پے منٹ گیٹ وے ”راست “اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔وزیراعظم اور بل گیٹ نے قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔واضح رہے کہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن پاکستان میں صحت عامہ اور دیگر سماجی بہبود کے پروگرامز چلا رہی ہے۔
شہباز شریف بل گیٹس/ رابطہ

ای پیپر-دی نیشن