پاکستان آئی ایم ایف میں بیرونی فنانسنگ کا معاملہ طے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کا ڈےپازٹ ملنے، چےن کی جانب سے مدد، عالمی بنک کی طرف سے منصوبوں کے لئے امداد کی منطوری اور ےو اے کی جانب سے اےک ارب ڈالر جلد ملنے کی ےقےن دہانی کے بعد پاکستان اور آئی اےم اےف کے درمےان بےرونی فنانسنگ کا معاملہ طے ہو گےا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بنک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بنک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔ آئی اےم اےف کے بورڈ کےلنڈر مےں آج جرمنی کے ساتھ آرٹےکل فور کی مشاورت کا معاملہ بورڈ کے سامنے آئے گا، ابھی پاکستان کا کےس بورڈ کے سامنے غور کے لئے مقرر نہےں کےا گےا۔آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان کےلئے آج سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چند روز قبل 9ماہ کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہو گیا تھا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس کے ایجنڈا پر پاکستان کا کیس موجود ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ سپیشل ایجنڈآئٹم کے طور پر بورڈ کے سامنے زیر غو آج زےر غور آئے گا، آئی ایم ایف نے اگر تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دی تو 24 گھنٹے میں پاکستان کو ایک ارب سے ڈالر سے زائد رقم موصول ہو جائے گی، باقی دو ارب ڈالر دو ریویوز سے مشروط ہوں گے جن میں سے ایک نومبر میں اور دوسرا فروری 2024 میں ہوگا۔
امداد، معاملہ طے