بنگلا دیشی وزیراعظم کا شہباز شریف کو آموں کا تحفہ
اسلام آباد (آئی این پی ) بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے۔ پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حسینہ واجد کا یہ تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
آم تحفہ