• news

5فیصد مارجن بحالی کےلئے پیٹرولیم ڈیلرز کی پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی 


 کراچی+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+نامہ نگار) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن نے ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزسمیع خان نے کہا موجودہ مارجن پر کام کرنا ممکن نہیں ،12 جولائی کو لاہور میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے،میٹنگ میں حکومت سے مطالبات کو حتمی شکل دی جائےگی،بجلی،ملازمین کی تنخواہیں،شرح سود،ٹیکسز اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث موجودہ مارجن پر کام کرنا ناممکن ہے۔ سمیع خان نے کہا سمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل سے ڈیلرز کی سیل میں 40 فیصد کمی آئی،ملک بھر میں اس وقت 12 ہزار آ وٹ لیٹ ہیں،حکومت ڈیلرز کا پانچ فیصد مارجن بحال کرے،موجودہ مارجن پر کام کرنے سے بہتر ہے کام بند کردیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز 

ای پیپر-دی نیشن