ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر کو غلام بنانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
اسلام آ باد( نامہ نگار ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ ہویا کوئی اور ترقی یافتہ ممالک وہ ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانا چاہتے ہیںآئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ پھر رہے ہیں جو کہتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرے اقوام متحدہ نے پاکستان میں تشدد اور پھر جنسی تشدد کی بات کرکے پی ٹی آئی کی زبان بولی۔ پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام حج کے کامیاب انتظامات پر تقریب سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوےکہاکہ حج آپریشن میں حسن کارکردگی پر طلحہ محمود کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں حج کے اچھے انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی حکومت پاکستان نے اچھے انتظامات کئے حج کے موقع پر ابتدا میں کچھ مشکلات آئیں وزیراعظم نے مجھے بتایا کہ کچھ مشکلات پیش آرہی ہیںمیں نے طلحہ محمود سے پوچھا تو انہوں نے بتایا ہاں کچھ ایسا ہی ہے اس پر کام کررہے ہیں اس کے بعد حج کے موقع پر بہترین انتظامات کئے گئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ حرمین شریفین کی حفاظت کرنا جانتی ہے حیرت ہے اقوام متحدہ پر جس کی کوئی کارکردگی نہیں سیاسی حوالے سے امریکہ ہویا کوئی اور ترقی یافتہ ممالک وہ ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانا چاہتے ہیںآئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ پھر رہے ہیں جو کہتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرے اقوام متحدہ نے پاکستان میں تشدد اور پھر جنسی تشدد کی بات کرکے پی ٹی آئی کی زبان بولی پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے ہم قوم اور ملک کی خدمت کرسکیں اس سرزمین نے ہمیں بہت کچھ دیا ہےاس ملک سے باہر نکلتے ہیں تو اسکی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا ہےہمیں عوام کو سوچنا ہے کہ کس قدر مسائل ہیں غربت معاشی بدحالی ہمیں سوچنا چاہے اسے کیا چاہے؟ہمارے ملک میں اللہ کی نعمتوں کے سمندر ہیں ہمارے لوگ مشکلات میں ہیں تکالیف میں ہیں ہمیں صحیح لوگوں کا انتخاب کرنا ہوگا اور صحیح فیصلے کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قسمت نہیں ہے ہمارا ملک آنے والی نسل کے لئے بزرگوں نے آزاد کرایا تھا پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت ہوگی اس لئے یہ ملک آزاد کرایا تھا ج سب کچھ اسکے برعکس ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک نیک اور سادہ آدمی تھا میں اسکی گواہی دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ میری ناقص میں رائے میں صحیح لوگوں کا انتخاب نہ ہونا پاکستان کے لئے بڑا مسئلہ ہے گواہی دیتا ہوں مفتی شکور احمد بہت نیک اور اچھے انسان تھے ان کی وفات کے بعد مجھے امیر جے یو آئی نے کہا کہ میں آپ کو اہم ذمے داری دینا چاہتا ہے وزیراعظم بھی اس وقت ساتھ تھے میں نے کہا کہ مولانا صاحب مجھے اچھی طرح جانتے ہیں میں ہمیشہ عیدالفطر گھر مناتا ہوں لیکن شاید یہ پہلی چھوٹی عید تھی جو میں نے گھر نہیں منائی حج کے دوران اتنے واقعات ہیں اگر سنانے بیٹھوں تو صبح ہوجائے گی ۔
فضل الرحمان