• news

عمران کا انجام 2018ءمیں دیکھ لیا تھا،استحکام پارٹی جوائن کرنے کاارادہ نہیں: ریحام خان 


کراچی ( سٹاف رپورٹر )ریحام خان نے کہاہے کہ پریس کلب میراپہلا مسکن ہے،کراچی معاشی حب ہے۔پورے پاکستان سے لوگ روزگارکے لئے یہاں آتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کاانجام 2018میں ہی دیکھ لیا تھا۔ انہوں نے کہا استحکام پارٹی جوائن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جنہوں نے لوگوں میں تفریق ڈالنے کی کوشش کی وہ ناکام ہوئے، میں کراچی میں ہوں گی توپانی نہیں ہوگا،کے فورکا کیا ہوا، میں تو کب سے سن رہی ہوں۔ کراچی پریس کلب کے دورے میں میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا سینئرصحافی یہاں موجود ہیں۔مجھے لگتاہے کراچی میں بائیس لاکھ سے زیادہ بائیک والے ہیں۔ میں جب ڈیوٹی کرتی تھی توبائیک پرنوجوان نظرآتے تھے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کاانجام 2018میں ہی دیکھ لیاتھا۔ میں ٹیسٹ اننگ کھیلوں گی۔کسی سیاسی جماعت میں نہیں جارہی ۔کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حامی نہیں۔ میری ایسی قسمت کہاں کہ جہانگیرترین یاعلیم خان میری فائنانسنگ کریں۔ہم پختون ہیں ہم اپنی جگہ بنالیتے ہیں۔میرے ساتھ جو ہوا اللہ کرے کسی کی بیٹی کے ساتھ نہ ہو۔انہوں نے کہا استحکام پارٹی جوائن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
ریحام خان

ای پیپر-دی نیشن