ساہیوال: ریونیو افسروں کی ہڑتال‘ دفاتر میں کام ٹھپ‘ سائلین پریشان
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ہڑتال کے باعث ساہیوال میں ریونیو سے متعلقہ تمام دفاتر میں کام ٹھپ ¾تنخواہوں اور پنشن میں دیگر صوبوں کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ ریونیو افسران کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ساہیوال میں ریونیو سے متعلقہ تمام دفاتر کی2دن سے ہڑتال جاری ہے جس کے باعث ریونیو سے متعلقہ تمام امور ٹھپ ہیں اور دوردارز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرمین ریونیو کوآرنیشن کونسل ساہیوال ملک غلام یاسین کھوکھرکا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں تنخواہوں میں35فیصد اور پنشن میں 17.5فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں نگران حکومت نے ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ میں30فیصد اور پنشن میں صرف 5فیصد اضافہ کیا جو سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔
ہڑتال