امریکہ ،پاکستان کو مطلوب انسانی سمگلر عابد علی نوشہرہ سے گرفتار
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے امریکہ اور پاکستان کو انتہائی مطلوب انسانی سمگلر عابد علی خان کو نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عابد علی خان پر امریکہ اور دیگر ملکوں کیلئے انسانی سمگلنگ کا الزام ہے۔ ملزم عابد علی خان اور اس کے نیٹ ورک کی معلومات دینے پر امریکہ نے 20 لاکھ ڈالر انعام رکھا تھا۔ ایف آئی اے پشاور میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
انسانی سمگلر گرفتار