• news

کلسٹر بموں کے نتیجے میں ہونے والی تمام اموات کا ذمہ دار امریکہ ہو گا، روس 


ماسکو (اے پی پی)روس نے کہا ہے کہ کلسٹر بموں کے نتیجے میں ہونے والی تمام اموات کا ذمہ دار امریکہہو گا۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہرووا نے یوکرائن کو کلسٹر بموں کی فراہمی سے متعلق امریکی فیصلے بارےجاری بیان میں کہا کہ حالیہ فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جھڑپوں کو آخری یوکرائنی کی موت تک لمبا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ امریکہ اور نیٹو کی جانب سے یوکرائن کو اسلحے کی ہر ترسیل شہریوں کو خطرات میں مبتلا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر علاقوں میں کلسٹر بموں کا تجربہ ہو چکا ہے۔ یہ بم پھٹے بغیر ایک طویل عرصے تک پڑے رہ سکتے ہیں یہاں تک کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی پھٹ سکتے ہیں۔ یوکرائن کو یہ بم فراہم کر کے اصل میں امریکہ علاقے میں بارودی سرنگیں بچھانے کے جرم میں عملی طور پرشامل ہو جائے گا اور ان بموں کی وجہ سے یوکرائنی اور روسی بچوں سمیت جتنے بھی انسان ہلاک ہوں گے ان کی ذمہ داری امریکہ پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یوکرائن کو کلسٹر بموں کی فراہمی اصل میں اس لاچارگی اور عجز کا بھی اظہار ہے جو جوابی حملوں میں یوکرائنی فوج کی ناکامی پر محسوس کیا جا رہا ہے۔
روسی ترجمان 

ای پیپر-دی نیشن