• news

 تنازعہ کشمیر کو حل نہ کیاگیا تو یہ خطے میں تیسری جنگ کا باعث بنے گا ، ڈاکٹر فائی کا انتباہ 


واشنگٹن (این این آئی)ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت سے متعلق پیر کو ہونے والے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بغیر، پائیدار ترقی کے لیے عالمی اشتراک عمل ایک خواب ہی رہے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فائی نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جنگ چاہے داخلی ہو یا بین الاقوامی، صحت، رہائش، تعلیم، روزگار، قانون کی حکمرانی، ماحولیات اور دیگر کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔انہوںنے یوکرین کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جنگ معاشی ترقی کو روکتی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری ختم ہو تی ہے، انفراسٹرکچر تباہ ہے، لاقانونیت کسی بھی کاروبار کےلئے خطرات کو بڑھا دیتی ہے ،جس کے نتیجے میںبڑے پیمانے پر غربت پھیل جاتی ہے۔ جنگ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر بھی بری طرح متاثر ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لہذا تنازعات کو گولی کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیاجانا چاہیے۔ڈاکٹر فائی نے حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس تنازعے کی وجہ سے ہمسایہ جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان دو جنگیں ہوچکی ہیں اور اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیاگیا تو یہ تیسری جنگ کا بھی باعث بن سکتا ہے ۔ اس بار یہ روایتی نہیں بلکہ جوہری جنگ ہو گی جو کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہوگی۔
ڈاکٹرفائی انتباہ

ای پیپر-دی نیشن