• news

 اسرائیل کی پاکستان کے اندرونی معاملات پر تنقید قابل مذمت ، جے یو آئی


اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا پاکستان کے اندرونی معاملات پر تنقید کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔یہاں سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی بات پر آج اسرائیل نے مہر ثبت کردی ہے کہ نیازی یہودی ایجنٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مہرہ ہے۔ اسرائیل اپنے بغل بچے کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کو روکنے کیلئے پاکستان پر دبا ڈالنے کی کوشش کررہا ہے ۔ عمران نیازی کے دور حکومت میں اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کیلئے راستے ہموار کرنے کی کوششیں کی گئیں۔محمداسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی کیلئے کبھی امریکہ کے اراکین پارلیمنٹرین تو کبھی اسرائیل کے اراکین پارلیمنٹرین ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ 
اسلم غوری 

ای پیپر-دی نیشن