سر پر ٹوکری کو بطور ہیلمٹ پہننے پر شہری کو 200 روپے جرمانہ
لاہور (نامہ نگار) شہری نے چالان سے بچنے کے لئے انوکھا ہیلمٹ متعارف کرا دیا۔ اسلم نے ٹوکری پر ربن لگا کر سر پر پہن لی جبکہ وارڈن نے انوکھے ہیلمٹ پر شہری کو چالان چٹ تھما دی۔ انوکھے ہیلمٹ پر اسلم کو دو سو روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ شہری اسلم کا کہنا ہے پٹرول ڈلوانے کےلئے سر پر ٹوکری کا ہیلمٹ بنا کر پہنا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے ہیلمٹ چالان سے بچنے کے لئے نہیں بلکہ اپنی حفاظت کے لئے پہنا جائے۔ شہری ہیلمٹ کو مذاق نہ سمجھیں۔
چالان