• news

سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)33ویں سینئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کےا ،شرکاء کا تعلق وفاقی پیشہ ورانہ گروپس، صوبائی سول سروسز،ا کانومسٹ گروپ اور الائیڈ سروسز سے تھا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کورس کے شرکاءکو ریونیو اکٹھا کرنے اور ایف بی آر کے تنظیمی ڈھا نچے کے بارے میں بریفنگ دی۔
شرکا کو ایف بی آر کی پالیسیوں، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے آپریشنل پہلووں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔عاصم احمد نے کہا کہ معیشت کو دستاویزی صورت دینے، ریونیو اہداف کو پورا کرنے اور ٹیکس دہندگان کی معلومات ڈیجیٹائز کرنے کا کام جاری ہے۔ ٹیکس نیٹ میں وسعت لانے کی کے لئے آوٹ ریچ پروگراموں پر عمل کیا جارہا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو انسداد سمگلنگ کے لئے بھرپور کاروئیاں کررہا ہے۔ 
ایف بی آر

ای پیپر-دی نیشن