تحریک انصاف کے رہنما عارف یوسف ضمانت خارج ہونے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے
پشاور (این این آئی)پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی مشیر قانون عارف یوسف گرفتاری سے بچ گئے، پولیس پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت خارج ہونے سے لا علم رہی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی، ضمانت خارج ہونے کے باجود پولیس سابق مشیر قانون کو حراست میں نہ لے سکی۔
پولیس حکام کے مطابق عارف یوسف کی ضمانت خارج ہونے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔ایک انٹرویو میں سابق مشیر قانون عارف یوسف نے کہا کہ ضمانت قبل ازگرفتاری (بی بی اے) کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی بی اے جمع کرانے کے بعد عدالت سے باہر آیا تو پولیس موجود نہیں تھی۔
ضمانت خارج