• news

بھگوڑا نہیں ، نیب نوٹس کا جواب دےدیا، شہزاد اکبر


لندن (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے بھگوڑا نہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) نوٹس ملے، جس کا جواب دےدیا۔ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شہزاد اکبر نے کہا وہ بھگوڑے نہیں ہیں، برطانیہ میں ہیں، سارے جواب دیں گے۔انہوں نے کہا نیب نے اب تک ان کے وارنٹ جاری نہیں کیے، نیب چاہے تو ویڈیو لنک پر بیان دینے کو تیار ہیں۔سابق مشیر داخلہ و احتساب نے مزید کہا نیب مجھے بلا کر شہباز گل والا سلوک کرنا چاہتا ہے۔
شہزاد اکبر

ای پیپر-دی نیشن