واربرٹن دہشتگردی کیس: 25 ملزموں کی ضمانت خارج‘ 6 کی منظور
واربرٹن (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے واربرٹن دہشت گردی کیس میں 31 میں سے 25 ملزموں کی ضمانت خارج کر دیں۔ جبکہ 6 کی ضمانتیں منظور کر کے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم۔ بتایا گیا ہے واربرٹن میں 11فروری کو ہونے والے دہشت گردی، تھانہ میں توڑ پھوڑ اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے ملزم وارث کو پولیس حراست سے چھڑا کر قتل کرنے کے مقدمے میں درجنوں ملزمان گرفتار ہو کر عرصہ پانچ ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں ۔ جن مین 31 ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دی ہیں ۔ جن میں سے فاضل جج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے چھ ملزمان اللہ دتہ، ملک عاطف، عبدالرزاق، مختار احمد، طارق محمود، عقیل اسلم کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر شدہ ضمانتوں کے فیصلے کے لیے عدالت نے 14جولائی کی تاریخ دے دی ہے۔
واربرٹن