• news

گوجرانوالہ: بااثر افراد کا گھر پر دھاوا‘ متاثرہ خاندان کا سی پی او آفس کے باہر احتجاج


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) بااثر افراد کی مبےنہ زےادتےوں کےخلاف متاثرہ خاندان نے روڈ بلاک کرکے سی پی او آفس کے باہر شدےد احتجاج کےا۔ تفصےلات کے مطابق تھانہ کےنٹ کے علاقہ ڈوگرانوالی کے رہائشی خاندان نے با اثر افراد کی مبےنہ طور پر زےادتےوں کےخلاف سی پی او آفس کے باہر شدےد احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ مظاہرےن نے احتجاج کے دوران روڈ بھی بلاک کردی۔ مظاہرےن کا الزام تھا کہ بااثر افراد زبےر، قاسم اور علی روز نشے کی حالت مےں ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے ساتھ انکی بچےوں سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش بھی کرتے ہےں۔ جبکہ بااثر افراد نے ان کے بےٹے کےخلاف ڈکےتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کر اسے حوالات مےں بند کروا دےا۔ مظاہرےن کا مزےد الزام تھا کہ پولےس اہلکار سجاد نے ان کے بےٹے کو چھوڑنے کے عوض 20ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔ تاہم پولےس افسران کی جانب سے انصاف فراہم کرنے کی ےقےن دہانی پر مظاہرےن پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
احتجاج

ای پیپر-دی نیشن