• news

الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان کا ایجوکیشن پروگرام ''برین سٹارمنگ سیشن'' کا انعقاد

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان کے تحت الخدمت ایجوکیشن پروگرام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ’برین سٹارمنگ سیشن‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن احمد جبران بلوچ، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسید عامر محمود، ریڈ فا¶نڈیشن کے جنرل مینجر محمد اسلم حجازی، بورڈ ممبر ڈاکٹر عبد الر¶ف، بیٹھک سکول نیٹ ورک کی صدر انیقہ اور عثمان پبلک سکول ٹرسٹ کمیٹی کے رکن منعم ظفر خان سمیت شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سربراہان نے اپنی تنظیموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی تعلیمی خدمات بارے بریفنگ دی اور مشترکہ طور پر تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ سید وقاص جعفری نے کہا کہ اجلاس کا مقصد، تنظیمات کی تعلیمی خدمات سے آگاہی اور پذیرائی، تعلیمی میدان میں ان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنا اور حل کیلئے متحدہ جدوجہد کرنا ہے۔ برادر تنظیمات کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور الخدمت کے21 آغوش ہومز کے لیے تعلیم کا جدید نظام تشکیل دینا اور نصاب مقرر کرنا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت کے تحت ملک بھر میں 54 اسکولز، 56 چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز اور 83 سکل ڈویلپمنٹ سینٹرز خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 4879 طلبہ و طالبات کو الفلاح سکالر شپ فراہم کیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن