• news

 قرآن پاک کا محافظ خود رب کائنات ہے:میاں جمیل 


 لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہا کہ قرآن پیغام الٰہی اورکتاب ہدایت ہے ،قرآن پاک مکمل ضابطہ امن عالم ہے۔انہوں نے کہاکہ عظمت قرآن کا محافظ خود رب کائنات ہے جس بدبخت نے بھی قرآن کی بے حرمتی کی گویا اس نے رب کائنات سے ٹکرلے لی جسکا نتیجہ گستاخ کے پاش پاش ہونے کی صورت میں ہی نکلے گااوروہ بدبخت پیوندخاک ہوکرہی رہے گا۔میاں محمدجمیل نے قرآن نے انسانیت کے احترام کا درس دیا،قرآن نے رضائے الٰہی کے حصول کے راستے بتائے ،قرآن نے ہم آہنگی سکھائی۔قرآن نے خوشحالی اوربربادی کا فرق سمجھایا۔قرآن نے امن و بدامنی کی راہوں کا تعین کیا۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ امن کے ٹھیکیداردنیا کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں ان کوقرآن پاک کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔سائنسی اورتاریخی علم کے لیے نہیں انسانیت کی کامیابی اورنجات کے لیے قرآن کا مطالعہ کریں تعصب کی عینک اتارپھینکیں،دنیاکا امن تباہ نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن