• news

 3ترقیاتی سکیمیں،8ارب 28کروڑ 58لاکھ 40ہزار روپے کی منظوری


 لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 24 -2023 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 8ارب 28کروڑ 58لاکھ 40ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سہیل انور نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع حافظ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن (ترمیمی) کیلئے 6ارب 10کروڑ 42لاکھ 94ہزار روپے،اجلاس میں محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن