• news

مسلم لیگ (ن) کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں:رفاقت علی 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیںبلکہ غربت،مہنگائی اور بیروزگاری سے اس کے خاتمہ کے بغیر ہم کسی صورت بھی ترقی کی منازل طے نہیںکرسکتے مسلم لیگ (ن) ادوار میں قومی میگا پراجیکٹس کیساتھ ساتھ گراس روٹ لیول تک ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے حقیقی جدوجہد کی گئی اور اس کے ثمرات عوام تک منتقل بھی ہوئے مگر ماضی کے ساڑھے تین سالوں نے ملک کو کئی دہائیاں پیچھے کردیا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ملک زاہد شفیق ، نبیل چودھری ،ٹیٹو ورک، شفاعت علی چوہان ، حافظ رضوان قادر سمیت کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن