• news

قران مجید کی بے حرمتی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا :فاروق صادق 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سماجی رہنماومعروف قانون دان محمدفاروق صادق ایڈووکیٹ کی قیادت میں ”حرمت قرآن“ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ محمود صادق ،حافظ غلام فرید ،عاطف کسانہ ،ملک اللہ دتہ ، عادل بشیر ایڈووکیٹ ، نعیم یوسف ،اکبر علی پنوںسمیت نبی پورہ ،شریف کالونی ،ڈیرہ مٹھیاں دا کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی شریف کالونی (نبی پورہ ) سے شروع ہوکر ڈیرہ مٹھیاں دا پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے فاروق صادق ایڈووکیٹ نے کہا کہ قران مجید ہماری مقدس کتاب اسکی بے حرمتی کوئی مسلمان کسی صورت ہرگز برداشت نہیں کر سکتا ہے اس واقعہ سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے او آئی سی اور اقوام متحدہ فوری طور اس کا نوٹس لیں اور واقعات کی روک تھام کےلئے کردار ادا کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن