شیخوپورہ:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف حفاظ کرام طلباءکی رےلی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف حفاظ کرام طلباءبھی سڑکوںپر آگئے مرکز خالد بن ولید ریگل چوک میں قرآن پاک حفظ کرنیوالے طلباءنے ہاتھوں میں قرآن پاک اور سویڈن مخالف پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی ریلی نکالی جناح پارک میںمرکزی مسلم لیگ کے ضلعی امیر حافظ محمدنعیم ، چودھری طارق محمود گجر ، مولانا سلیم اعظم بلوچ، چودھری شکیل گجر ودیگرنے طلباءپر گل پاشی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ضلعی امیر حافظ نعیم اور طارق محمود گجر نے کہاکہ سویڈن میں توہین قرآن کا واقعہ 57 مسلم ممالک کے سربراہان کی غیرت ایمانی پر سوالیہ نشان ہے، مسلم ممالک کو چائیے کہ اپنے تجارتی وسفارتی تعلقات پر اسلام اور قرآن کو ترجیح دیں، ضروری ہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان توہین قرآن کے دل خراش واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کریں۔