غےر معےاری سویاں کھانے سے خاتون سمیت 4 بچوں کی حالت غےر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) لاہور روڈ کی آبادی منصور آباد میں فوڈ پوائزنگ کے باعث ایک عورت اور اسکے چار بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کو ریسکیو1122نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا بتایا جاتاہے کہ متاثرہ خاتون ثمرہ بی بی نے بچوں کو دودھ والی سویاں دی جو انتہائی غیر معیاری اور ناقص تھی جن کے کھانے سے بچے اور اور ان کی ماں الٹیاں کرنے لگ گئےں متاثرہ بچوں میں 8 سالہ شیراز ، چار سالہ احمد ، 6 سالہ فاطمہ اور 2 سالہ محمد رعیب شامل ہے ۔