• news

قےام پاکستان مےں علماءومشائخ اہلسنت کا کردار کلےدی ہے:پےر افضل قادری


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) عالمی تنظےم اہلسنت پاکستان کے مرکزی امےر علامہ پےر افضل قادری نے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ضےاءاﷲ رضوی کے ہمراہ پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ 17 جولائی کو نےک آباد مراڑےاں شرےف گجرات مےں تحفظ ناموس رسالت کنونشن مےں ملک بھر کی200سے زائد خانقاہوں کے سجادہ نشےن اور اےک سو سے زائد علمی مراکز کے اکابر علماءشرکت کررہے ہےں جس مےں ملک مےں بعض شرپسند عناصر کی جانب سے غےر اسلامی طاقتوں کا آلہ کار بنکر دےن اسلام کےخلاف منظم سازشےں کر کے امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کرنے پر اےک متفقہ لائحہ عمل تےار کر کے وزےر اعظم اور آرمی چےف سے ملاقات کی جائےگی۔ پےر افضل قادری نے کہا کہ پاکستان کے قےام مےں علماءومشائخ اہلسنت کا کلےدی کردار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن