• news

انجمن شہریاں نارنگ کے وفد کی محرم مےں امن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سے ملاقات 


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)انجمن شہریاں نارنگ کے وفد کی محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مریدکے زینب طاہرسے ملاقات اس موقع پرگفتگوکرتے زینب طاہر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں فول پروف سکیورٹی سسٹم کو یقینی بنائیں گے تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جاسکے تمام مسالک بھائی چارے کا ثبوت دیں وفد میں سیٹھ سعید احمد فاروقی‘ سردار نعیم رضامان‘ عون الباری‘ ظہیرارشد مغل‘ کاظم شاہ‘ ملک ذوالفقار علی‘ منیر احمد کھوکھر اور فضل عباس شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن