• news

ڈپٹی کمشنر حافظ آبادکا قادر آباد بیراج کا دورہ‘سیلابی صورتحال کا جائزہ 


حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ نے قادر آباد بیراج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دریائے چناب میں پانی کے بہاﺅ، محکمہ ایری گیشن کی مشینری اور حفاظتی بند کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر منور حسین اور ایکسین ایری گیشن بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے سیلابی صورتحال کے جائزہ کیلئے قادر آباد بیراج کا دورہ کیا اور وہاں دریائے چناب میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دریا میں پانی کے بہاﺅ کو کنٹرول کرنے والی مشینری اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے قادر آباد بیراج کے قریب حفاظتی بند کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کی آمد و خراج معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کاکوئی خطرہ نہیں تا ہم ضلع میں قائم تمام فلڈ ریلیف سنٹرز اور بوٹنگ پوائنٹس معمول کے مطابق فعال رکھے جائینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن