• news

قرآن سے تعلق عروج اور کامیابی کی ضمانت ہے:حافظ نعیم فہیم


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا اورضلعی صدر یوتھ حافظ نعیم فہیم نے جماعت اسلامی صوبائی حلقہ پی پی 60کے زیر اہتمام تحفظ قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عالم اسلام کے مسلمان اپنا تعلق مضبوطی کے ساتھ قرآنِ کریم سے جوڑ کر ہی عروج اور کامیابی کے راستے پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ قرآنِ کریم ہی ہماری معیشت ہے اور قرآنِ کریم ہی ہماری عزت ہے۔ قرآنِ کریم کو پڑھنے اور اسے سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی آج اشد ضرورت ہے۔ قرآن نے ہمیں انسانیت سیکھائی ہے تو ہم کیسے اس کی حرمت برداشت کرسکتے ہیں قرآن مسلمان کی ریڈ لائن ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے جہاں مسلمان دنیا بھر میں سراپا احتجاج ہیں تو وہیں عالمی سطح پر موثر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی کریم نے ہمیشہ غیر مسلموں سے بھی حسن سلوک سے پیش آنے کی تعلیمات دی ہیں۔دین اسلام ہمیں محبت و سلامتی کا درس د یتا ہے ۔ اس موقع پرامیدوار پی پی 60انیق حسن رندھاوا ،حافظ افتخار احمد، امیر زون راشد امین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن