پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کردی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو جون میں پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر شوکاز نوٹس بھیجا تھا۔ بھیجے گئے شوکاز نوٹس کے حوالے سے مقررہ وقت کے اندر تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا۔ لہذا پرویز خٹک کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے برطرفی کا نوٹس دیا جاتا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے پرویز خٹک کی رکنیت فوری طور پر معطل ہو چکی ہے۔
رکنیت معطل