• news

مونس الٰہی کے سیکرٹری کی بازیابی کی درخواست پر ایس پی گوجرانوالہ اور تفتیشی سے جواب طلب


لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کی بازیابی کی درخواست پر آج ایس پی گوجرانوالہ اور تفتیشی افسر سے تحریری بیان طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران بتائیں تحقیقات میں تاخیر کیوں ہورہی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن اہلکار اور افسران سہیل اصغر کے اغوا میں ملوث ہیں، تھانہ سول لائن گوجرانوالہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی ہے، پولیس نے ابھی تک انٹی کرپشن اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا، استدعا ہے کہ سہیل اصغر کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔
سہیل اصغر

ای پیپر-دی نیشن