عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے ، یوم شہدا آج مکمل ہڑتال ہوگی
سری نگر، مظفر آباد(کے پی آئی) آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری جمعرات کو یوم شہدائے کشمیر منائیں گے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ آزاد کشمیر میں خصوسی تقاریب ہوں گی۔ اس موقع پر13 جولائی 1931 کے شہدااور دیگر تمام کشمیری شہداکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔سری نگر کے نقشبند صاحب میں واقع شہداقبرستان کی طرف مارچ کیا جائے گا جہاں 13 جولائی کے شہدامدفون ہیں۔ ہڑتال کی کال جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور تمام آزادی پسند رہنماں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے 13جولائی 1931کے شہداکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداکے عظیم مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عظم کا اعادہ کیا ہے اور واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیامیں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست مظاہرے کیے۔خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگ سری نگر اور راجوری کے علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے۔سرینگر کے علاقے حول اور اس کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ انہوںنے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب سے ان کے بجلی کے بل زیادہ آتے ہیں جن کی ادائیگی سے وہ قاصر ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما و چیرپرسن ماس موومنٹ فریدہ بہن جی نے تیرہ جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جاری جدوجہد اس تحریک کا تسلسل ہے جس کا آغاز 13 جولائی 1931کے عظیم شہدا نے کیا تھا شہدا کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہدا کا مشن ہرصورت جاری رہے گا،یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیعام میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ جس طر ح تیرہ جولائی کے شہدا نے تحریک کی مشعل روشن کی اس طرح کشمیری عظیم قربانیاں دے اس مشعل کو روشن کئے ہوئے ہیں ۔
کشمیر