• news

ریلوے نیٹ ورک شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ


لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان ریلویز کا معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ای او پاکستان ریلوے پاکستان کا کہنا ہے کہ ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر 20 جولائی سے موہنجو داڑو ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موہن جو داڑو ایکسپریس 8 اکانومی کوچز پر مشتمل ہو گی۔ ٹرین براستہ دادو اور حبیب کوٹ چلے گی۔ سی ای اوپاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہن جو داڑو ایکسپریس کی کامیابی کی صورت میں بولان ایکسپریس کو بحال کیا جائے گا تاہم خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو چلانا ابھی کمرشل اعتبار سے موزوں نہیں ہے۔ سی ای او پاکستان ریلوے نے بتایا کہ معاشی بوجھ ختم کرنے کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
ریل شمسی توانائی

ای پیپر-دی نیشن