پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر دی۔ عون چوہدری نے استدعا کی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 10 جولائی کو درخواست واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست کو نمبر الاٹ کر کے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عون چوہدری کا موقف ہے کہ رجسٹرار کی جانب سے درخواست پر لگائے اعتراضات غیر ضروری ہیں۔ جسٹس فائز عیسی ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ اصول طے کر چکی ہے کہ پبلک آفس ہولڈر جوابدہ ہے۔ عون چوہدری نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہے۔