ترک ڈرامے ’کرولش عثمان ’ کے ہیرو کا پاکستان آنے کا اعلان
استنبول (نیٹ نیوز) مشہور ترک ڈرامے کرولش عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔ براک اورز جیفت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ اداکار براک اورز جیفت کے پاکستان آنے کی خبر پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔