قصور‘ ذہنی معذور بچی سے گینگ ریپ‘ اوکاڑہ: زیادتی کے بعد زہردینے سے خاتون جاں بحق
قصور‘ کوٹ رادھاکشن‘ اوکاڑہ‘ ڈسکہ (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگاران) ذہنی معذور بچی کے ساتھ گینگ ریپ‘ 2 خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی‘ زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کوٹ رادھاکشن کے محلہ مظہر کالونی کی رہائشی شازیہ بی بی نے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اس کی ذہنی معذور بچی نیلم کے ساتھ ملزمان ساحل عرف مانٹی، خلیل و چار کس نامعلوم ملزمان نے گینگ ریپ کیا ہے‘ ڈی پی او قصور کے نوٹس پر پولیس نے مرکزی ملزم ساحل کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اوکاڑہ؍ ڈسکہ میں 2 خواتین کے ساتھ زیادتی، زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ نواحی قصبہ 7ون آر فوجیاں والا کے رہائشی عبدالستار کی بیٹی عنصر بی بی اپنی کمسن بیٹی کے ہمراہ گھر اکیلی تھی کہ اچانک مسلح اوباش فرزند عرف بگو ولد احمد علی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے۔ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور زہریلی چیز کھلا دی۔ عنصر بی بی کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا۔ بھروکے خورد کی خاتون خالدہ رانی گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم طلحہ ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر گھس آیا اور خاتون کے کمرہ میں داخل ہو کر خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔