• news

2 درجن سے زائد وارداتیں‘ گھروں‘ دکانوں میں لوٹ مار‘ شہری غیر محفوظ

لاہور (نامہ نگار) شہر میں دو درجن سے زائد وارداتیں‘ شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں مشتاق کے گھر سے 5 لاکھ 33 ہزار‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جنوبی چھاؤنی میں نصراللہ اور اس کی فیملی سے3لاکھ10 ہزار‘ طلائی زیورات اور موبائل فون، اچھرہ میں ارسلان سے 70ہزار اور موبائل فون‘ ملت پارک میں مخدوم اظہر سے 46 ہزار اور موبائل فون ، ریس کورس میں اقبال سے موبائل فون اور پرس شاہدرہ میں عیسی سے 12ہزار اور موبائل فون ،گلشن راوی میں زاہد سے 6ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد میں احمد سے  4 ہزار اور موبائل فون، باٹا پور میں اعجاز کی دکان سے  27 ہزار 5 سو اور موبائل فون لوٹ لیا۔ رائیونڈ سٹی میں احتشام شہزاد کے گھر سے 7 لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری۔ ستوکتلہ اور جنوبی چھاؤنی سے دو گاڑیاں، اچھرہ سے رکشہ جبکہ اکبری گیٹ، جوہر ٹاؤن، ملت پارک، سندر، کینٹ اور لٹن روڈ سے چھ موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن